طیارے میں فنی خرابی، وزیراعظم دوبارہ نیویارک پہنچ گئے

877

وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی سے طیارے کو واپس نیویارک میں اتار لیا گیا ہے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد امریکا سے وطن واپس آرہے تھے کہ ٹورنٹو کے قریب طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارت یا انصاف؟ دنیا ایک کا انتخاب کرے، وزیراعظم عمران خان

ذرائع کے مطابق طیارہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور دیگر رہنما شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کی خرابی کو تاحال ٹھیک نہیں کیا جاسکا جس سے اس بات کا واضح امکان ہے کہ وزیراعظم آج نیویارک میں ہی قیام کریں گے۔