افغانستان ،صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ

228

کابل : افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے جاری ہے۔صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کاعمل صبح 7 بجے شروع ہوا جو سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔

افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سمیت14 امیدوار مدمقابل ہیں، صدارتی انتخابات کے لیے 9.6 ملین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اور 5 ہزار 373 پولنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

انتخابات کے موقع پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے72ہزار افغا ن سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، جگہ جگہ سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔

دارالحکومت کابل میں بڑے اور چھوٹے ہر طرح کے ٹرکوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے جو انتخابات کے اختتام تک بند رہے گا۔

 دوسری جانب انتخابات کاعمل محفوظ بنانے کیلئے امریکی فورسز فضائی نگرانی کررہی ہیں۔