میرپور زلزلہ: این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

662

میرپور: این ڈی ایم اے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ کے بعد حتمی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 135 گھروں کو شدید نقصان جبکہ 319گھروں کوجزوی طور پر نقصان پہنچا۔ زلزلےکےباعث4 پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان  این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلےمیں زخمی افرادکی تعداد732 جبکہ 40 اموات ہوئیں ہیں۔

 این ڈی ایم اے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں719 ٹینٹس ،21 سوکمبل ، اور 2ہزارراشن کےپیکٹ تقسیم کی۔

واضح رہے کہ 24ستمبر2019 کو آزاد کشمیر میرپور میں 5.6 کا زلزلہ آیا تھا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد جاں بحق جبکہ تقریباً 50 افراد زخمی ہو گئے تھے۔