جلال آباد دھماکوں سے لرز اٹھا،متعدد افراد زخمی

432

جلال آباد: افغان شہر جلال آباد کے مختلف علاقوں میں یک کے بعد دیگرے 5 دھماکے ، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے شہر جلالآباد میں صدارتی انتخابات کی پولنگ کے دوران 5 دھماکے ہوئےہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق افغان سیکوررٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ  افغانستان میں انتخابات کے موقع پرسکیورٹی کویقینی بنانے کیلئے72ہزار افغان سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئےہیں۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے جاری ہے۔صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کاعمل صبح 7 بجے شروع ہوا جو سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔