باڑ کی تنصیب سے دہشتگردی گھٹ گئی ،آرمی چیف

28
مانسہرہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قبائلی عمائدین سے خطاب کررہے ہیں
مانسہرہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قبائلی عمائدین سے خطاب کررہے ہیں

میران شاہ(خبرا یجنسیاں) سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر جاری باڑ کی تنصیب سے سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمدورفت کم ہوئی ہے اور دہشت گردی کے واقعات بھی بتدریج کم ہورہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میران شاہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے عمائدین سے ملاقات اور بات چیت بھی کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر جاری باڑ کی تنصیب سے سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمدورفت کم ہوئی اور دہشت گردی کے واقعات بھی بتدریج کم ہورہے ہیں۔ شہری دیسی بارودی سرنگوں کے واقعات کی روک تھام میں محتاط رہیں اور شدت پسندوں کے سہولت کاروں سے بھی چوکنا رہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ہم افغانستان میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔ پاکستان میں دیرپا امن افغانستان کےامن سے منسلک ہے جس کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شدت پسندوں کے ساتھ طاقت کے ذریعے نمٹنا بڑامسئلہ نہیں لیکن جانی نقصان سے بچنے کے لیے فورسز مکمل تحمل کامظاہرہ کرتی ہیں، ہم باہمی تعاو ن سے دہشتگردوں کو مکمل شکست دیں گے، عمائدین کے تجربے سے مستقبل میں کامیابیاں ممکن ہیں۔
آرمی چیف