بھارت: شدید بارش سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ تعداد 22 ہو گئی

131
بھارتی شہر پونے اور دیگر علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب آ گئے‘ باد و باراں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے‘ کئی گاڑیاں تباہ
بھارتی شہر پونے اور دیگر علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب آ گئے‘ باد و باراں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے‘ کئی گاڑیاں تباہ

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں موسلا دھار بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی۔ بارش کے باعث مختلف حادثات میں ریاسٹ مہاراشٹر کے علاقوں پونے اور جلگاؤں میں 11 افراد لا پتاہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پونا میں سیلاب کی زد میں آکر 200گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جب کہ 150 مکانات زیر آب آگئے۔ ریاست اتر پردیش میں بجلی گرنے، سانپ کے ڈسنے اور دیواریں منہدم ہونے سے کئی افراد جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ دوسری جانب انڈونیشیامیں جمعرات کے روز آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 23ہوگئی۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے باعث 100سے زائد زخمی افراسد زخمی ہوئے۔ اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ امبن شہر سے 37کلومیٹر دور 29کلومیٹر گہرائی میں آیا،جس کی شدت امبن شہر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں محسوس کی گئی۔ زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔