قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم قرار، ڈپٹی اسپیکر بھی نہ رہے

754

 الیکشن ٹربیونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  بلوچستان کے حلقہ این اے 265 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

بی این پی کے لشکری رئیسانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی این اے 265 سے کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے حلقہ میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعہ کے روز سنایاگیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے نادرا کی رپورٹ کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔

انتخابی کامیابی کالعدم قرار دیے جانے کے بعد قاسم سوری رکن قومی اسمبلی نہیں رہے اور نہ ہی وہ اب ڈپٹی اسپیکر کی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔