پاک سری لنکا سیریز : شدید بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کا امکان

368

کراچی : پاکستان اور سرلنکا  کے مابین کھیلے جانے والا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ شدید بارش کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں جاری شدید بارشوں کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا جبکہ ٹاس اب تک ممکن نہیں ہوسکا ہے ۔

واضح رہے کہ لنکن ٹائیگرز اور گرین شرٹس کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج سہ پہر 3 بجے شروع ہونا تھا ۔

اس قبل دونوں ٹیوں سمیت شائقین کرکٹ  کی بڑی تعداد بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے ۔

اگر بارش کے بعد کھیل کا آگاز ہوتا ہے تو یہ 10 سال بعد پہلا موقع ہوگا جب آئی لینڈرز کی ٹیم شہر قائد میں ایکشن میں نظر آئے گی ۔