روسی ڈیفنس سسٹم خریدنے پر ترکی امریکا تعلقات میں دراڑ نہیں آنی چاہیے‘ اردوان

181
نیویارک: تُرک صدر رجب طیب اردوان امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے ہیں
نیویارک: تُرک صدر رجب طیب اردوان امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خرید نے پر انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں دراڑ نہیں آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان نیٹو کے حوالے سے بھی تزویراتی شراکت داری قائم ہے۔ امریکی چینل کو انٹرویو میں اردوان نے کہا کہ ہمارا ہدف ترکی امریکا تعلقات میں اپنے تجارتی حجم کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ ٹرمپ کے خطاب سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ کئی پہلو ؤں سے میں اتفاق نہیں کرتا۔ سعودی آئل تنصیبات پر پر حملوں کی ذمے داری ایران پر ڈالنے کو ہم درست خیال نہیں کرتے۔