اوگرا کا پیٹرول سستا کرنے کی سفارش ،اطلاق یکم اکتوبرسےمتوقع

538

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنےکااطلاق یکم اکتوبرسےہونے کا امکان۔

اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں2روپے55پیسےفی لیٹرکمی کی سفارش، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے41پیسےفی لیٹرکمی کی سفارش،مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے19پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں3روپے23پیسےفی لیٹرکمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی۔