نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف علاقے سیل، ٹریفک پلان جاری کردیاگیا

448

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سری لنکا ون ڈے سیریزکے لیے سیکورٹی و ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا،نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ساڑھے 3 ہزارپولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے،اسپیشل سیکورٹی یونٹ، سندھ ریزرو پولیس، ریپڈ رسپانس فورس ،اسپیشل برانچ اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے،نیشنل اسٹیڈیم کے اندر کی سیکورٹی سندھ رینجرز کے پاس ہوگی،نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بلند عمارتوں پرماہر نشانہ باز اسنائپر شوٹر تعینات ہونگے، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں کو مکمل سیل کردیا جائے گا،ٹیموں کے روٹ کو سرویلنس کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی، نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے 4پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں،غریب نواز گرائونڈ، ایکسپو سینٹر،اردو یونیورسٹی گراونڈ اوررانا لیاقت علی کالج کی پارکنگ شامل ہے،میچ دوپہر 3 بجے شروع ہو گا جو رات پونے گیارہ بجے تک جاری رہے گا،شائقین کرکٹ کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی،میچ ٹکٹ پر تحریر چیزیں لانے پر پابندی ہوگی۔یہ بات ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید مہر نے بدھ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی

پاک سری لنکا سیریز،عوام کی آگاہی کے لیے کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیاگیا ٹریفک پلان کا عکس
پاک سری لنکا سیریز،عوام کی آگاہی کے لیے کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیاگیا ٹریفک پلان کا عکس

۔انہوںنے کہا کہ ون ڈے سیریز کے دوران ٹریفک پولیس کے 2ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے،شائقین کرکٹ کو پارکنگ ایریاز سے اسٹیڈیم تک لانے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی۔اپارکنگ ایریاز سے نیشنل اسٹیڈیم کے لیئے شیٹل سروس چلائی جائے گی۔میچ میں شرکت کے لیے شائقین کے پاس ٹکٹ اور قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔اگر قومی شناختی کارڈ پر کوئی اور بھی پتہ درج ہے تو تصدیق کے بعد انہیں اپنے رہائشی مقام پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ٹریفک پولیس افسران اور اہلکار عوام کی رہنمائی کریں گے۔تمام آگاہی اور متبادل راستوں کی معلومات ٹریفک پولیس کے ریڈیو 88.6 پر بروقت دی جاتی رہے گی۔آگاہی مہم سوشل میڈیا پر بھی د جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف قائم اسپتالوں کی طرف جانے والوں کو چیکنگ پوائنٹ سے گزر کر جانا ہوگا۔آغاخان روڈ عام عوام کے لیئے بند ہوگا۔میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوکر رات گیارہ بجے تک جاری رہے گا۔ایس او پی کے تحت میچ شروع ہفتے سے تین گھنٹے قبل راستے بند کیے جائیں گے۔شہری کسی پریشانی سے بچنے کے لیے لیاری ایکسپریس وے کا استعمال کریں۔شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے انکے لیے پارکنگ کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ضلع وسطی(سینٹرل)اور غربی(ویسٹ )کے رہائشی براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10 ۔حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا ۔ضلع ملیر اور شرقی کے رہائشی براستہ صفورا، نیپا اور سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی بائیں جانب اے جی سند ھ یو ٹرن ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائے گا ۔ ضلع شرقی اور ملیر کے رہائشی براستہ ڈرگ روڈ اور راشد منہاس روڈ ۔ ملینئیم مال سے بائیں جانب اسٹیڈیم روڈ (جانب ڈالمیا) پر درج بالا گرانڈ میں اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں بحریہ یونیورسٹی اسٹیڈیم روڈلایا جائے گا ۔ضلع جنوبی سٹی ، اور کورنگی و ڈیفنس کے رہائشی براستہ شارع فیصل ۔شارع قائدین۔ اللہ والی چورنگی ۔ سوسا ئٹی سگنل سے پی پی چورنگی اور یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر ۔ بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گرانڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے۔یا شارع فیصل ، ڈرگ روڈ ، راشد منہاس روڈ ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 کا راستہ اختیار کریں۔ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی براستہ ناظم آباد، لیاقت آباد نمبر 10 ۔حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے سامنے یو ٹرن لیکر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گرائونڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں بعد تلاشی ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے اسٹیڈیم جا سکیں گے ۔ٹاور، صدر ، کلفٹن /ڈیفنس کے رہائشی نیو ایم اے جناح روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، نیو ٹان یو ٹرن سے اسٹیڈیم روڈ ۔ اسی طرح شارع فیصل ، شارع قائدین ، پی پی چورنگی نیو ایم اے جناح روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، نیو ٹان یو ٹرن سے اسٹیڈیم روڈ سے درج بالا کالج گرائونڈ پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کر سکیں گے ۔