مزمل رؤف چیپل پاک ایران چیمبر کے بلامقابلہ ممبر منتخب

59

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف تاجر رہنماء مزمل رؤف چیپل پاک ایران ایوان صنعت وتجارت کے کارپورٹ گروپ کے بلامقابلہ ممبر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف تاجر رہنماء مزمل رؤف چیپل کا شمار نوجوان تاجر رہنمائوں میں ہوتا ہے ،وہ سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے رائس کے ڈپٹی کنو نیئر بھی ہیں، گزشتہ روز انہیں پاک ایران ایوان صنعت وتجارت کے کارپورٹ گروپ برائے سال 2019.20 ء کے لیے بلامقابلہ مینیجنگ کمیٹی کا ممبر منتخب کر لیا گیا ہے۔