ترکی میں پولیس کی بس پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ‘ 5 افراد زخمی

132
ترکی: سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا نشانہ بننے والی پولیس بس اور گاڑی تباہ ہوگئی ہے‘ فوج نے جائے وقوع کو گھیر رکھا ہے
ترکی: سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا نشانہ بننے والی پولیس بس اور گاڑی تباہ ہوگئی ہے‘ فوج نے جائے وقوع کو گھیر رکھا ہے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے شمالی حصے میں پولیس اہل کاروں کی بس کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ ترک صوبے ادانا کے گورنر محمود دیمیرتس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے،جب کہ دیگر 4افراد راہ گیر تھے۔ انہوں نے بم دھماکے کی ذمے داری کسی پر عائد نہیں کی۔ واضح رہے کہ ترکی میں 2015ء اور 2016ء کے دوران دہشت گردحملوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔