سندھ کے سیاحتی مقامات کا ڈیجیٹل ویب پورٹل متعارف ہوگیا ہے۔

982

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹوئرزم ڈولپمنٹ کارپوریشن (ایس ٹی ڈی سی) نے صوبے کے تمام سیاحتی مقامات کو ڈیجیٹلائز کر کے ویب پورٹل کا افتتاح کردیا ہے،

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید سردار علی شاہ نے اپنے ادارے کے ویب پورٹل کا افتتاح کیا جس پر 24 گھنٹے آن لائن بکنگ کی سہولت دستیاب ہے، صوبے کے تمام سیاحتی مقامات کو ڈیجیٹلائز کرکے ویب پورٹل بنایا ہے جو 21 سیاحتی مقامات کی معلومات فراہم کرے گا۔ایس ٹی ڈی سی کے ویب پورٹل www.stdc.gos.pk پاکستان کے کسی بھی صوبے کا پہلا ویب پورٹل ہے جہاں 24 گھنٹے سیاحتی مقامات کی آن لائن بکنگ کی جاتی ہے۔

آن لائن بکنگ کے لیے رقم کی ادائیگی کے لیے متعدد طریقہ کار کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ویب پورٹل تک کمپیوٹر کے علاوہ ا سمارٹ فون سے بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ایس ٹی ڈی سی ویب پورٹل میں صوبہ سندھ کی تمام سیاحتی مقامات کے تھری ڈی ورچوئل ٹوئرز سمیت مکمل معلومات، نقشے، موسم کی صورتحال کے ساتھ ساتھ ہر ٹوئرسٹ سائیٹ کے لوکل مینیجر سے رابطہ کرنے کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔ایس ٹی ڈی سی کے ویب پورٹل کو عالمی آن لائن ایجنسی”بکنگس ڈاٹ کام”اور”ٹرپ ایڈوائزر”کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

آن لائن بکنگ کنفرم ہوتے ہی مہمان سیاح، ایڈمن آفیسر اور لوکل مینیجر کو آٹومیٹک ای میل بھیج دی جائے گی جس کے ذریعے انہیں بکنگ والے سیاح کے بارے میں آگاہی ہوسکی گی۔

ای میل کے علاوہ ایس ایم ایس نوٹیفکیشن کے ذریعے بھی تمام معلومات ارسال کردی جائیں گی۔ ویب پورٹل پر سیاحوں کی معلومات کے لیے گائیڈ بکس، انفارمیشن فلائرز اور بروشرز کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔مہمان سیاح ایس ٹی ڈی سی کے ویب پورٹل پر اپنا پرسنل اکاؤنٹ بھی بنا سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ آگے چل کر اپنی تمام ٹریول ہسٹری بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ویب پورٹل کو انٹرنیشنل کرنسی مارکیٹ سے منسلک کیا گیا ہے جس سے بیرونی سیاح اپنے اپنے ملک کی کرنسی کے ساتھ ہی اپڈیٹ معلومات دیکھ سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل پورٹل کی مدد سے کسی بھی سیاحتی مقام کی بکنگ کرائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ کھانے پینے کے تمام ہوٹلز اور دیگر انتطامات کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزیر سیر و سیاحت سردار شاہ نے ڈیجیٹل پورٹل سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل پورٹل ڈیسک ٹاپ اور اسمارٹ فون دونوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بکنگ ختم ہونے کے بعد تسلی کے ساتھ سیاح آن لائن پورٹل پر اپنا ذاتی اکاؤنٹ بھی بنا سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ اگلی مرتبہ بھی اپنی تمام سیاحتی تاریخ دیکھ سکتے ہیں
سندھ کے محکمہ ثقافت، سیاحت اور نوادرات نے صوبے کی 765 سائیٹس کی گوگل پر جیو ٹیگنگ کی ہے۔گوگل میپ پر محکمے کی سائیٹس کے تقریباً 20 ہزار تصاویر شائع ہو چکی ہیں جن کو دنیا بھر سے ساڑھے 17 ملین افراد نے دیکھ چکے ہیں۔

محکمہ ثقافت، سیاحت و نوادرات کی سائیٹس کے 716 ورچوئل ٹوئرز کو گوگل اسٹریٹ ویو نے شائع کیا جن کو 18 ملین سیاح دیکھ چکے ہیں۔