کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا

417

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا، وزارت داخلہ نے جمعہ کو یوم کشمیر منانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے،

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جمعہ کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے۔

یوم کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانا ہے، جمعہ کو ہی وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے، عمران خان کشمیر میں مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 52 واں روز ہے، مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل اور ٹی وی نشریات بند ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بدستور بند ہیں، انتظامیہ کے اصرار کے باوجود والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

حریت قیادت بھی بدستور نظر بند ہے یا قید میں ہے۔ اب تک 343 سیاستدانوں، صحافیوں اور طلباء پر کالے قانون کے تحت مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، گرفتار کشمیریوں کو ہریانہ اور اتر پردیش کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔