زلزلہ تبدیلی کی نشانی ہے ورکشاپ کی وجہ سے زمین ہل گئی،فردوس عاشق

853
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان این آئی ٹی بی میں سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کررہی ہیں
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان این آئی ٹی بی میں سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کررہی ہیں

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشر یات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی سوشل میڈیا کانفرنس میں زلزلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ نشانی ہے جب تبدیلی آتی ہے، نیچے (زمین) پر بیتابی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے، اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں، زلزلہ تبدیلی کی نشانی ہے‘ ورکشاپ کی وجہ سے زمین ہل گئی۔ان کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور کئی صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے تبصرے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تبصرے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا افسوسناک ہے، سوشل میڈیا کے معاشرے پر اثرات کے تناظر میں بات ہو رہی تھی۔میری گفتگوکوسیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرناافسوسناک ہے،سوشل میڈیا کے معاشرے پراثرات کے تناظر میں بات ہو رہی تھی، اچانک زلزلہ آیا،شرکائے محفل پریشان ہوگئے،حاضرین محفل کاحوصلہ بڑھانے کے لیے سوشل میڈیاکے تناظر میں ہی جملے کہے ،جسے غلط رنگ دے کر عوام کوگمراہ کرنے کی افسوسناک کوشش کی جا رہی ہے۔