جس کے  شناختی کارڈ کے آخر میں شریف ہے بدل لے ورنہ نیب گرفتار کرلے گا،مریم اورنگزیب

197

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ  جس کے شناختی کارڈ پہ آخر میں شریف ہے بدل لے ورنہ  نیب گرفتار کرلے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے بس میں ہو تو میاں شریف مرحوم کو بھی مقدمے میں شامل کرلے فنی گالہ سے حکم آتا ہے کہ حکومتی نالائقی پر جو سوال کرے، گرفتار کرلیا جائے ترقی کی شرح آدھی کیوں ہوئی؟ پوچھو تو فنی گالہ سے حکم آتا ہے گرفتار کر لومہنگائی 13 فیصد کیسے ہوئی سوال پوچھو فنی گالہ  حکم آتا ہے گرفتار کر لوایک سال میں گیارہ ہزار قرضہ کس کی جیب میں گیا سوال پوچھو ۔

انہوں نے کہا کہ  فنی گالہ سے حکم آتا ہے گرفتار کر لو گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی کیوں بنائی؟ فنی گالہ سے حکم آتا ہے گرفتار کر لوگیارہ ہزار کلومیٹر سڑکیں اور موٹرویز کیوں بنائیں؟ فنی گالہ سے حکم آتا  سے گرفتارکرلوٹیکس کا ہدف پورا کیوں نہیں ہوا سوال کرو  فنی گالہ سے حکم آتا ہے گرفتار کر لو۔