ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے،شدت 5.8 ریکارڈ

584

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث عمارت گرنے سے 50 افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے ۔میڈیا اطاعات کے مطابق کئی مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں جبکہ ایک بھی شہید ہوگئی ہے۔

 

ریسکیو ٹیموں نے کا آپریشن جاری ہے جبکہ زخمیو ں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز جہلم سے پانچ کلومیٹر شمال میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،لاہور، پشاور، سوات،خیبر،ایبٹ آباد،باجوڑ،نوشہرہ اوردیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلے کے نتیجے میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔