اسرائیلی فوج کے بدترین چھاپے‘ 55 فلسطینی گرفتار

404
رام اللہ: اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے جامعہ بیرزیت کے طلبہ اور صہیونی فوج میں جھڑپ ہورہی ہے
رام اللہ: اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے جامعہ بیرزیت کے طلبہ اور صہیونی فوج میں جھڑپ ہورہی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 55 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے علیٰ الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں دھاوا بولا۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ قصبے سے مطلوب 29افراد کو حراست میں لیا گیا،جب کہ باقی گرفتار کیے افراد کو مزاحمت کر نے پر حراست لیا گیا۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ شتہ بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا چیک پوسٹ پر شہید کی گئی فلسطینی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔ 50 سالہ خاتون کی شناخت نایفہ محمد کعابنہ کے نام سے کی گئی ہے، جو غرب اردن کے وسطی شہرام اللہ کے نواحی علاقے رامون سے تعلق رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے چیک پوائنٹ سے گز رنے والی فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ خاتون کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے چاقو سے فوجیوں پر حملے کی کوشش کی۔ تاہم جائے وقوع کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں خاتون کو قابض فوجیوں سے کئی گز دور دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے ہاتھ میں کوئی چھری چاقو نہیں۔ تنظیم ایمنسٹی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔