یونائیٹڈ بزنس گروپ کا غرور خاک میں ملا دیں گے، شیخ اسلم

259

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وائس چیئرمین بزنس مین پینل شیخ محمد اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کا غرور خاک میں ملا دیں گے ،بزنس مین پینل کا اس دفعہ کا ردعمل منفرد ہو گا۔الیکشن2020 کے لیے دسمبر2019 میں ہونے والے الیکشن میں ہم اپنی پرانی خامیاں دور کر کے پوری حکمت عملی کے ساتھ الیکشن میں مقابلہ کریں گے۔ شیخ اسلم نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فیڈریشن چیمبرز میں جمہوری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے چونکہ ملک معاشی مسائل سے دوچار ہے اواران مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے فیڈریشن چیمبرز میں جمہوری طریقے سے تبدیلی آنی چاہیے تب ہی ہم بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کروا سکیں گے اور ساتھ ہی ساتھ فیڈریشن کا گرتا ہویا مقام اور تاجروں و صنعتکاروں کی عزت نفس بھی بحال ہو گی۔شیخ اسلم نے کہا کہ بزنس مین پینل الزام تراشی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ ایس ایم منیر صاحب میدان میں مقابلہ کریں، ان کی گھبراہٹ ان کی ہار کا سندیسہ دے رہی ہے۔شیخ اسلم نے مزید کہا کہ یہ وہی ایس ایم منیر ہیں جو کہتے تھے کہ میری زندگی طارق سعید کو لگ جائے۔ہمیں یہ بتایا جائے کہ یو بی جی نے بزنس کمیونٹی کے لیے پچھلے ادوار میں کیا کام کیا۔آج آپ کو کیوں کہنا پڑ رہا ہے کہ گورنمنٹ ایف پی سی سی آئی کی بات سنے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی اپنا مقام کھو چکی ہے، صدر اور سینئر نائب صدر نے اپنی اپنی گروپنگ کی ہوئی ہے ، ایک کراچی میں بیٹھا اپنی حکومت چلا رہا ہے اور دوسرا اسلام آباد میں اپنی من مانی کر رہا ہے لیکن دونوں ہی بزنس کمیونٹی کے لیے کام کرنے کے بجائے اپنی اپنی پسند اور فوٹو سیشن کی پالیسی کے مطابق کام کرر ہے ہیںانھوں نے کہا کہ ٹیکسز کی بھرمار اور و دیگر مسائل نے تاجر و صنعتکاروں کا جینا محال کر رکھا ہے لیکن فیڈرشن چیمبر کی جانب سے اس سلسلے میں کاروباری طبقے کی کوئی وکالت نہیں کی جاتی۔انھوں نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی یو بی جی گروپ سے سخت نالاں ہے اور آئندہ انتخابات میں اپنی ناراضگی کا انحصا ر یو بی جی کے خلاف ووٹ دے کر کرے گی۔ انھوں نے کہا انشاء اللہ الیکشن جیت کر بھرپور طریقے سے بزنس کمیونٹی کی آواز بنیں گے اور جی حضوری کی سیاست ختم کروائیں گے جس سے کاروباری طبقہ کو نیا ولولہ ملے گا جس کی آج کل اشد ضرورت ہے۔