بیس سالہ پاکستانی لڑکی نے 49 سالہ غیر ملکی کو جیون ساتھی بنا لیا

1702

بیس سالہ پاکستانی لڑکی نے 49 سالہ چینی باشندے سے شادی رچا کر تین سال قبل ہونے والے پیار کو ساری عمر کے ساتھ میں بدل دیا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ثمرین اور چینی نوجوان وانگ شنقائی ایک ہی فیکٹری میں اکٹھے کام کرتے تھے اور وہیں دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا۔ثمرین اور وانگ شنقائی تین ستمبر کو اوکاڑہ میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں کے ولیمے کی رسم رائیونڈ میں ایک نجی شادی ہال میں منعقد کی گئی۔