کراچی میں بارش کی پیش گوئی

919

ہیٹ ویو کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے لیکن پاکستان کی ساحلی پٹی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم سندھ کے ماہی گیر گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 25 ستمبر کی شام سے کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔سمندری ہوائیں بند ہیں اور صحرائی ہوائیں چلنے سے شہر لوُ کی لپیٹ میں ہے۔