مراد علی شاہ کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

321

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے فیصلے سے نیب کو خط لکھ کر آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ نیب کا نوٹس تاخیر سے ملا، مصروفیات کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے لہذا ملاقات کے لیے کسی اور دن کا انتخاب کیا جائے۔

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کے تاحال جواب نہیں دیا، نیب نے اس سے پھر بھی مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہنیب مراد علی شاہ سے اومنی گروپ کیس، جعلی اکاؤنٹ کیس، ٹھٹھہ اور دادو میں شوگر ملز سے متعلق معاملات میں تفتیش کر رہا ہے۔