ملک میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق ہو گی ہے،ظفر مرزا

54
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے،آئندہ دنوں میں مزید ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 10ہزار ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، پنجاب میں ڈینگی کے 2363، سندھ 2258 جب کہ خیبر پختونخوا میں 1514 مریض ہیں، پنجاب میں 70 فیصد ڈینگی مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے،آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا جبکہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نجی ہسپتا لوں سے بھی رابطہ کیا ہے، بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں ،ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورتحال بہت تشویشناک ہے، مرض پھیلنے کی وجوہات جاننے کیلئے کوشش کرینگے۔