فرائض سے غفلت پرافسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا،وزیر اعلیٰ پنجاب

331

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں، عوام کی خدمت نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔خدمت کے عہد کو نبھانے کے لیے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور کی طرح نمائشی منصوبوں پر قوم کا پیسہ ضائع نہیں کریں گے، ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جس کا فائدہ براہ راست عوام کو ہوگا۔ سابق ادوار میںپسماندہ علاقوں کے فنڈز من پسند منصوبوں پر خرچ کر کے عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیاگیا۔ انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کے لیے مختص فنڈز کو کسی اور جگہ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے اورجنوبی پنجاب کے لیے اعلان کردہ ترقیاتی فنڈ ز صرف جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے استعمال ہو ں گے۔