سیاستدانوں کو ملکی مفاد عزیز نہیں ہے، بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ

524

ننکانہ صاحب (صباح نیوز) وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملکی حالات خراب ہیں اور بھارت کے ساتھ تعلقات ختم کردیے گئے ہیں لیکن سیاستدانوں کو ملکی مفاد عزیز نہیں وہ اپنے رشتے داروں کو بچانے میں مصروف ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائیں گے۔