دبئی پھر سیاست کا مرکز بن گیا‘ گورنر پنجاب اور عشرت العباد میں ملاقات

117

دبئی (صباح نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بار پھر دبئی سیاست کا مرکز بن گیا اور سیاسی ملاقاتوں میں تیزی آگئی ہے‘ میئر کراچی وسیم اختر کی سابق صدر پرویز مشرف اور عشرت العباد سے ملاقات کے بعد اب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی صورتحال ، خصوصاً سندھ کے مسائل اور اوورسیز پاکستانی کمیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، جس پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری پہچان ہیں۔