اقوام متحدہ کا حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے نہ کرنیکی پیشکش کا خیرمقدم

185

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے ایک امن پلان کے تحت سعودی عرب پر تمام حملوں کے خاتمے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا کہ اس تجویز پر جنگ کے خاتمے کی خواہش کا طاقتور پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفی تھس نے حملوں کے روکے جانے اور سیاسی حل کے مطالبے کا خیرمقدم کیا۔ خصوصی مندوب نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور تشدد کو کم کرنے کے لیے عسکری قوت میں اضافے اور غیر مددگار بیانیے سمیت تمام ضروری اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ پیشکش حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کے ایک ہفتے بعد کی گئی ہے۔