۔13دینی جماعتوںکا ختم نبوت ؐکانفرنس اعلامیے کی حمایت کا اعلان

143

لاہور (آن لائن)13دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینرعلامہ محمد ممتازاعوان ،چاروں مسالک علما بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،جے یوپی کے رہنما پیرجمشیداحمدنورانی ،جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیر، جمعیت علما اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی ، مسلم لیگ علما و مشائخ ونگ کے صدر مولانا رجیع اللہ خان، عالمی تحریک دعوت الحق کے امیر پیرولی اللہ شاہ بخاری، مجلس احرار اسلام کے رہنما مولانا یوسف احرار،جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا محمد نعیم بادشاہ، تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقار الحسنین نقوی اورجماعت نقشبندیہ پاکستان کے امیرپیرطارق محمودنقشبندی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام وحدت روڈ گرائونڈ لاہورمیں ہونے والی تاریخی ختم نبوت کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کی بھرپور حمایت کی ہے اورکہاہے کہ یہ اعلامیہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوتؐ وناموس رسالت کے تقدس کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوتؐ فتنہ قادیانیت کے تدارک کے لیے انتہائی سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ دینی رہنمائوں نے کہاکہ ہم 1973ء کے متفقہ آئین کی تمام اسلامی شقوںاورختم نبوتؐ وناموس رسالت ایکٹ کے خلاف تمام تر یہودی وقادیانی سازشیں ملیامیٹ کردیںگے۔ علامہ ممتازاعوان نے کہاکہ فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ریشہ دوانیوں اورقادیانیوں کی اسلام وپاکستان دشمن سرگرمیوں سے انارکی پھیل رہی ہے جوکسی بڑی دینی تحریک کاموجب بن سکتی ہے ۔ لہٰذا حکومت وقت انسداد فتنہ قادیانیت کے لیے آئین میں کی گئی قانون سازی پر عملدرآمد کرائے جواس کا فرض منصبی ہے ،بصورت دیگر قادیانیت نوازی حکومت کو لے ڈوبے گی۔