عمران خان کے عالمی رہنماؤں سے رابطے ،مسئلہ کشمیر پر گفتگو ۔ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی،مودی کی آمد کیخلاف ہیوسٹن میں شدید احتجاج

128
نیویارک: وزیراعظم عمران خان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری ملاقات کر رہے ہیں

نیویارک،ہوسٹن(خبر ایجنسیاں+مانیٹر نگ ڈ یسک ) دورہ امر یکا کے موقع پروزیر اعظم عمران خان کے عالمی ر ہنمائوں سے رابطے‘مسئلہ کشمیر اور افغانستان میں قیام امن سے متعلق گفتگو کی،عمران خان امر یکی صدر ٹر مپ سے آج ملاقات کر یں گے جب کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی آ مد کے خلاف ہیوسٹن میں شدید احتجاج کیا گیا اور ر یلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں وزیراعظم عمران خان سے نیو یارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نایڈو، کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کاٹھواری اورامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود،معاون خصوصی نعیم الحق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی،امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید و دیگر موجود تھے۔کومی نائیڈو نے عمران خان کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کی عوام تک رسائی اور ان کے کام میں ڈالے جانے والی رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کو سراہاجب کہ عمران خان نے فاروق کاٹھواری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کی تاکہ پوری دنیا پر مودی حکومت کا اصل چہرہ واضح ہو۔وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے گفتگو میں خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو اجاگرکیا ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے،اس کے لیے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو ایک میز پر اکٹھا کیا،امید ہے فریقین کے درمیان مذکرات جلد بحال ہو ں گے۔ زلمے خلیل زاد نے عمران خان کوصدر ٹرمپ سے مجوزہ ملاقات سے متعلق پیغام پہنچایا ،40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں کامیابی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیںوزیراعظم عمران خان کی امر یکی صدر ٹرمپ سے ملاقات(آ ج) پیرکو ہو گی جب کہ عمران خان کاامریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کا پروگرام ہے ۔ وزیراعظم 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، عالمی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے علاوہ پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میںپر یس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کیخلاف سخت احتجاج کیا گیا ۔ہیوسٹن میں ٹرکوں پرمودی مخالف بینرز لگاکرریلی نکالی گئی۔بینرزپرمودی کے کشمیرمیں مظالم کے واقعات درج تھے ۔ریلی میںہزاروں مسلمان، ہندو ، سکھ، عیسائی و مختلف برادری کے افراد نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔