بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہے،بی سی سی آئی کا اعلان

111

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے تعینات کئے گئے ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے چیئرمین وینود رائے کا کہناہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہے۔

انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں ونود رائے کا کہنا تھا کہ وہ اس نظریے کے خلاف ہیں کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ سے تنہا کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے حکومت کی بڑی واضح پالیسی رہی ہے کہ نیوٹرل وینیو میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے۔

عالمی کپ 2019 کے دوران پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے خلاف بیان پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام میں یہ رائے پائے جاتی تھی کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ سے دستبردار ہو جائے تبھی میں نے کہا تھا کہ اگر سیمی فائنل میں ان سے ٹاکرا پڑ گیا تو کیا ہم میچ نہ کھیلیں، یوں کرنا تو پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہو گا۔