“حکومت کشمیربیچ کر بین بھی کررہی ہے،قتل حسین بھی ہے ماتم بھی ہے”

344

جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے حکومت کشمیرکوبیچ کر اب بین بھی کررہی ہے،قتل حسین بھی ہے ماتم بھی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور (ن) لیگ میں ڈیل  سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں، ملک میں باربارفراڈحکومتیں بنتی ہیں اورملک کوبیچ دیا جاتاہے اب اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، عمران خان کو ان کے فیصلوں پر کوئی این آر او نہیں دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے 15 ملین مارچ کرچکے ہیں اور اب بھی اکیلے ملین مارچ کرنے کی طاقت رکھتےہیں، آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے۔