پاکستان کے معروف سیاحتی مقام پر افسوسناک واقعہ، 26 افراد جاں بحق

445

پاکستان کے معروف سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر مسافر کوچ چٹان سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ترجمان بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ گلگت میں بابو سرٹاپ کے مقام پر ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 26 افراد کی جانیں چلی گئیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں 12 مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں چلاس اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مسافر کوچ اسکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بابو سرٹاپ کے مقام پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ مسافروں کی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔