بااثر افراد نے گھر میں داخل ہوکر میری بیٹی کو اغوا کرلیا، مسمات لچھمی

101

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) درگاہ موری حیدرآباد کی رہائشی مسمات لچھمی زوجہ چندو و دیگر نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چار روز قبل ہم مرچوں کی چھٹائی کے لیے گئے تو علاقے کے چند بااثر افراد نے گھر میں داخل ہوکر میری بیٹی شریمتی میراں کو اغوا کرلیا جس کا اب تک کوئی پتا نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے بااثر افراد میوو خان نے میری بیٹی کو اغوا کیا ہے، شیخ بھرکیو تھانے میں مقدمہ درج کرایا لیکن پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بااثر افراد کو فی الفور گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کرایا جائے۔