میرا ایک سالہ معصوم بیٹا شوہر سے واپس دلایا جائے، شریمتی گنگا

93

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ہوسڑی حیدر آباد کی رہائشی شریمتی گنگا نے اپنے شوہر وینو کوہلی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ میرا ایک سالہ معصوم بیٹا شوہر سے واپس دلایا جائے اس نے الزام لگایا کہ میرے شوہر کاذہنی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے کافی عرصے سے مجھ پر تشدد کرتا رہا اور ایک ماہ قبل میرے شوہر وینو کولہی نے ایک سالہ بیٹا چھین لیا جس کی اطلاع متعلقہ تھانے کی لیکن پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ میرے شوہر سے میرا بیٹا واپس دلایا، انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے ۔