سری لنکا کیخلاف قومی اسکواڈ کااعلان،کامران اکمل،احمدشہزاد جگہ نہ بناسکے

370
لاہور : قذافی اسٹیڈیم میںچیف سلیکٹرمصباح الحق سری لنکا کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئےلاہور : قذافی اسٹیڈیم میںچیف سلیکٹرمصباح الحق سری لنکا کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے
لاہور : قذافی اسٹیڈیم میںچیف سلیکٹرمصباح الحق سری لنکا کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے

لاہور(جسارت نیوز ) سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے 16 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ عابد علی، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز اور عثمان خان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان اور حارث سہیل، محمد حسنین، امام الحق، محمد عامر، شاداب خان، عماد وسیم اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ کمر کے درد میں مبتلا حسن علی کو قومی کرکٹ ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے، حسن علی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے، قومی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوران کیا جائے گا، ممکنہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی اس دوران این سی اے میں ٹریننگ جاری رکھیں گے، سلیکشن کمیٹی کے تمام اراکین سے طویل مشاورت کے بعد اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ کوئی میچ آسان ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی حریف، سیزن کے آغاز میں جیت بہت اہم ہوتی ہے، کھلاڑی سیریز میں بہتر کارکردگی دکھا کر قومی کرکٹ ٹیم میں مستقل جگہ بناسکتے ہیں۔