آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

1093

ینگون(جسارت نیوز) پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ آصف کو فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ لکشمن راوت کے ہاتھوں کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-5 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کو میانمر میں منعقدہ سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستانی کیوئسٹ آصف اور بھارت کے لکشمن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے لکشمن کا ساتھ دیا اور انہوں نے آصف کو 6-5 فریمز سے ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اسطرح آصف چاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے۔