اسرائیل نے 2فلسطینی شہدا کی لاشیں ایک ماہ بعد ورثا کے حوالے کردیں

188
مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ کے دروازے پر ایک ماہ قبل اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بننے والے 14 سالہ نسیم ابورومی کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہیں
مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ کے دروازے پر ایک ماہ قبل اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بننے والے 14 سالہ نسیم ابورومی کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے 2فلسطینی شہدا کے جسد خاکی ایک ماہ کے بعد ورثا کے حوالے کردیے۔ ان میں سے ایک فلسطینی کو مشرقی بیت المقدس میں عیزریہ کے مقام پر گولیاں مارکر شہید کیا گیا تھا، جب کہ دوسرے پر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں فائرنگ کی گئی تھی۔ فلسطینی انتظامیہ کے مطابق شہید عمر یونس کو قلقیلیہ میں الیاہو چوکی سے ورثا کے حوالے کیا گیا۔ شہید نسیم ابو رومی کا جسد خاکی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر حوالے کیا گیا۔