چین اور جزائر سلیمان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

223
بیجنگ: چین اور جزائر سلیمان کے وزرائے خارجہ معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ کررہے ہیں
بیجنگ: چین اور جزائر سلیمان کے وزرائے خارجہ معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ کررہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان سے تعلقات ختم کرنے کے بعد بحر الکاہل کی جزیرہ نما ریاست سولومن جزائر نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ ہفتے کے روز چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سولومن جزائر کے وزیر خارجہ جرمیا مانیلے سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ جلد ہی دو طرفہ تعلقات کے باقاعدہ قائم ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ اس موقع پر جرمیا مانیلے کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ قومی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور اس پیشرفت کے بعد اب دنیا میں صرف 15ممالک بچے ہیں، جو تائیوان کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔