فرانس: زرد جیکٹ تحریک کا احتجاج پینتالیسویں ہفتے میں داخل ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں‘ 100 افراد گرفتار

141
پیرس: زرد جیکٹ تحریک کا ہفتہ وار احتجاج ایک بار پھر پُرتشدد صورت اختیار کرنے کے باعث پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہورہی ہیں
پیرس: زرد جیکٹ تحریک کا ہفتہ وار احتجاج ایک بار پھر پُرتشدد صورت اختیار کرنے کے باعث پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہورہی ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف زرد جیکٹ تحریک کا احتجاج مسلسل پینتالیسویں ہفتے میں داخل ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روز اہونے والے یہ مظاہرے ایک بار پھر پُرتشدد صورت اختیار کرگئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے 100 سے زاید افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر صرف دارالحکومت پیرس میں ساڑے 7 ہزار پولیس اہل کار تعینات کیے گئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو سڑکیں خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے مظاہروں کو ممنوع قرار دیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کے گولے برسائے اور لاٹھی چارج کیا۔