سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

227

 قومی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے بتایا کہ پاک سری لنکا ون ڈے سیریز میں 16 رکنی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیم میں بابر اعظم، اما الحق، محمد عامر، عماد وسیم، محمد رضوان، شاداب خان، وہاب ریاض، عثمان شنواری شامل ہیں جبکہ افتخار احمد، حارث سہیل، محمد حسنین، آصف علی، فخر زمان، عابد علی اور محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

چیف سلیکٹر نے بتایا کہ کمر میں تکلیف کے باعث حسن علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائر ہوچکے ہیں لہٰذا وہ بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔