پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے میجر عدیل شاہد کراچی میں سپرد خاک

108

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک افغان سرحدی علاقے مہمند میں گذشتہ روز شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل شاہد کو مکمل فوجی فوجی اعزاز کے ساتھ کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عدیل شاہد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

میجر عدیل شاہد کو کراچی کے مقامی قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔شہید میجر عدیل نے شہید کی بیوہ سے شادی کی، دو جڑواں بیٹیاں بھی ہیں شہید میجر عدیل نے سوگواران میں تین بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے،

انہوں نے کچھ سال قبل شہید کیپٹن کی بیوہ سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی جڑواں بچیاں ہیں جن کی عمر ڈیرھ سال ہے۔واضح رہے کہ میجر عدیل شاہد جمعے کے روز ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوگئے تھے،

ان کے ہمراہ پاک فوج کا سپاہی فراز بھی شہید ہوا تھا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔