وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، ملیحہ لودھی

311

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی  نے کہا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنما وں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنما وں سے ملاقاتیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط ، انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کریں گے۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنما وں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔