آئل تنصیبات پر حملہ، چینی صدر اور سعودی شاہ سلمان میں رابطہ

234

چین کے صدر شی جی پنگ نے سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے اس سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  چین کے صدر اور سعودی شاہ سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سعودی شاہ نے انہیں حملے کے بارے میں تفصیل سے بتایا ،انہوں نے کہا کہ سعودی آئل ریفائنری پر حملے کے اثرات خلیجی خطے اور بین الاقوامی توانائی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں ۔

صدر شی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس حملے کی جامع اور منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں گی انہوں نے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مل جل کر کام کریں۔