کراچی میں سندھ حکومت کا “صفائی مشن”

490

کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے کچرا اٹھانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کے لیے سندھ حکومت میدان میں آگئی،شہر بھر سے کچرا اٹھانے کے لیے خصوصی مہم شروع کردی گئی جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

شہر کے تمام 6 اضلاع میں ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی کچرا اٹھایا جارہا ہے، صوبائی وزرا نے کچرا اٹھانے کے کام کا جائزہ لیا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ بھی آج شہر بھر کا دورہ کرکے صفائی مہم کا جائزہ لیں گے۔