فارم ہاؤس پر نائٹ پارٹی کے دوران لڑکی کی موت معمہ بن گئی

304

کراچی میں فارم ہاؤس پر نائٹ پارٹی کے دوران 25 سالہ لڑکی  کی پر اسرار  موت معمہ بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ایک فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی میں 25 سالہ لڑکی کی موت پر مقدمہ چار روز بعد درج کر لیا گیا، 25 سالہ لڑکی انعم فاطمہ کے قتل کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں والد انوار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمے میں 5خواتین سمیت 14 افراد نامزد کیے گئے ہیں، پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد انعم کے دو دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

مدعی انوار حسین نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی انعم فاطمہ کال سینٹر میں ملازم تھی، 14 ستمبر رات 9بجے گھر سے آفس گئی،صبح طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملنے پر ہم عباسی اسپتال پہنچنے تو علم ہوا بیٹی فوت ہوگئی، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں ہوشربا انکشاف ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس پر پارٹی پلز اور دیگر اقسام کی منشیات استعمال کی گئیں،شبہ ہے کہ لڑکی کی موت نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی ہے۔