فلاحی اداروں کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جراثیم کش اسپرے

137

متحدہ مجلس عمل کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی اسمبلی میں فلاحی تنظیموں کے تعاون سے فیومیگیشن اسپرے کروا دیا۔

رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کراچی کے ہر علاقے میں فیومیگیشن اسپرے کر رہی ہے لہٰذا میں نے ان کے تعاون سے اسمبلی میں بھی اسپرے کروا دیا۔

رکن سندھ اسمبلی کے مطابق فیومیگیشن اسپرے میں فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن سمیت امریکا میں مقیم مسلمانوں کی بین الاقوامی تنظیم ہیلیپنگ ہینڈ فار رلیف اینڈ ڈیولپمنٹ نے حصہ لیا۔

سید عبدالرشید نے کہا کہ اسمبلی میں سیکریٹری اسمبلی نے اسپرے کا تذکرہ کیا تو میں نے فیومیگیشن اسپرے کروانے کی پیشکش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی ہاؤس، گورنر ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی ضرورت پڑی تو وہاں بھی ڈینگی مار اسپرے کروادویں گے۔