اسٹاک مارکیٹ میں گذشت ہفتے انڈیکس600پوائنٹس بڑھ گیا

308

اسٹاک مارکیٹ میں 2دن تیزی رہی ، انڈیکس1075.80پوائنٹس بڑھ گیا

 مندی  کے  باعث3 دن میں انڈیکس446.07پوائنٹس گرکر گیا

کراچی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشت ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس32ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمایے میں84ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ64کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 2دن تیزی رہی جس انڈیکس1075.80پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 3دن کی مندی میں انڈیکس446.07پوائنٹس لوز کر گیا

۔اسٹاک ماہرین کے مطابق منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری بڑھنے اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف ) کے وفد کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات میں شراکت داری جاری رکھنے کی توقع کا اظہار اورا صلاحات پروگرام کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں کھل کر سرمایہ کاری کئے جانے سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تاہم منافع خوری کی خاطر حصص کی فروخت ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے توقعات کے برعکس شرح سود برقرار رکھے جانے پر سرمایہ کاری تذبذب کا شکار رہے جس نے مارکیٹ کو مندی کی لپیٹ میں لیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ بلندی کی جانب گامز ن رہی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں629.79پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس31481.31پوائنٹس سے بڑھ کر32111.10پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس268.83پوائنٹس کے اضافے سے14834.17پوائنٹس سے بڑھ کر پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس23038.00پوائنٹس سے بڑھ کر23383.91پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران84ارب58 کروڑ34لاکھ70ہزار425روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم63کھرب12ار ب48کروڑ35لاکھ73ہزار538روپے سے بڑھ کر63کھرب97ارب6کروڑ70لاکھ43ہزار963روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس32331.11پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھاتاہم مندی کے سبب انڈیکس31475.00پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیاد5ارب روپے مالیت کے15کروڑ32لاکھ77ہزار حصص کے سودے ہوئے

کم سے کم3ارب روپے مالیت کے9کروڑ93لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1772کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے860کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،811میں کمی اور101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ڈی جی کے سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ہیسکول پیٹرول ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،میپل لیف ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،لوٹے کیمیکل امریلی اسٹیل ،فوجی فرٹیلائزر ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،انٹر اسٹیل لمیٹڈ ،پاکستان اسٹیٹ آئل ،کوٹ ادو پاور اورنیشنل بینک سر فہرست رہے