ـ22ماہ میں بدعنوانی کے 600ریفرنس دائر کیے ، چیئرمین نیب

371

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب میگاکرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے،گزشتہ 22ماہ میں بدعنوانی کے 600ریفرنس دائر کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ 2019 ء میں دگنی شکایات ،انکوائریاں اورانویسٹی گیشنزکو نمٹایا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ادارے نے 71 ارب وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، گزشتہ 22 ماہ میں عدالتوں میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس دائر کیے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ قومی وبین الاقوامی معتبراداروں نے نیب کی کوششوں کوسراہا ہے، گیلانی وگیلپ سروے کے مطابق59 فیصد افراد نیب پراعتماد کرتے ہیں ۔اس موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے تناظرمیں مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے۔