آٹو موبائل سیکٹر: وینڈر انڈسٹر یزکی سیل اور پیداوار میں 50فیصد کمی

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سنیئر ممبرا ن بشمو ل ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران اور تاجر برادری کے رہنما ئو ں نے کراچی میں منعقد ہو نے والے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شر کت کی جس میں انہوں نے حکومت کی مو جودہ معاشی پا لیسیو ں کا جا ئز ہ لیا جن کے نتیجے میں بے شمارصنعتیں بند ہو گئیں اور بینکو ں کے نا دہندگان سے بے روزگاری اور غربت میں اضا فہ ہواہے ،شدیدمتا ثر ہو نے والی صنعتیں مثلاًآٹو موبائل سیکٹر جس میں وینڈر انڈسٹر یزکی سیل اور پیداوار میں 50فیصد سے زیا دہ کمی آئی جس کے نتیجے میں بے شمار ملا زمین بے روزگا ہو گئے ۔ میٹنگ کے دوران تا جر برا دری کے رہنما ئو ں نے متفقہ طو ر پر حکومت کو یہ تجو یز پیش کی کہ تجا رت و صنعت سے متعلق مسائل جن میں بر آمد کنندگان کے سیلز ٹیکس ریفنڈ جس کی وجہ سے برآمد کنندگان کومالی بحران کا سامناہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران اور سنیئر ممبرا ن نے حکومت کو متعلقہ صنعتی شعبو ں کے نما ئندوں سے جلد ازجلد میٹنگ پر زور دیا جس کا مقصد ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہے۔ایف پی سی سی آئی نے اس مقصد کے لیے حکومت کو معاشی بحالی کے لیے تین سالہ کے معاشی پلان پیش کرنے پر بھی اتفاق کیاہے۔ میٹنگ میں ایف سی سی آئی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر و سابق چیف ایگزیکٹو TDAPایس ایم منیر،سابق صدر ایف پی سی سی آئی افتخار علی ملک ، سینٹر الیاس احمد بلور، تنویر احمد شیخ، میاں ادریس،زبیر طفیل،خالد تواب، شیخ ریاض الدین،ایف پی سی سی آئی کے تمام سابقہ صدور، نائب صدور اور ممتاز کا روباری حضرات شامل تھے۔